
ڈومیلی: ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ پڈھال،گتر الیون نے جھنگ چک الیون کو 72 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
گتر الیون نے سیمی فائنل میں جنڈالہ الیون کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حارث کنگ اور جمعہ خان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 197 رنز بنائے۔ جواب میں جنڈالہ الیون کے بیٹسمین طلعت کیانی اور حماد مادی کی گھومتی گیندوں کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کر سکے اور 110 رنز پر تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، گتر الیون نے جنڈالہ الیون کو 87 رنز سے مات دے کر فائنل میں جھنگ چک الیون کے مد مقابل پہنچ گئی۔
فائنل میں گتر الیون نے جھنگ چک الیون کو عظیم اور وقاص کی برق رفتار بیٹنگ کی بدولت جیتنے کے لیے 199 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا۔ ندیم عزیز 42 عظیم اور وقاص بالترتیب 58 اور 57 رنز بنائے جھنگ الیون ہدف کے تعاقب میں 126 رنز پر ڈھیر گتر الیون کی جانب سے سٹار آل رونڈر نعمان نومی کا طوفانی سپیل 4 اوور میں 12 رنز دیئے اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پورے ٹورنامنٹ میں گتر الیون کے سینئر کی بات کریں تو طلعت کیانی اور راشد انار نے اپنے تجربے کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے۔ ٹورنامنٹ میں تمام بیٹسمینوں کو پریشان رکھا۔ گتر الیون کے کپتان ندیم عزیز نے اچھی کپتانی کے ساتھ ساتھ کیپنگ کے معاملے میں ناممکن کیچیز پکڑے اور اپنی ٹیم کو چیمپئن بنایا۔
بعد ازاں ندیم عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا سینئر طلعت اور راشد کا ہونا ٹیم کے لیے سود مند ثابت ہوا، ینگ ٹیلنٹ حماد عظیم اور حارث نے بھی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ جیت کی خوشی میں گتر اللہ توکل پر الفت کی جانب سے پوری ٹیم کیلئے عشائیہ کا اہتمام کیاگیا، وہاں پوری ٹیم نے خوب جشن منایااور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔