Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

موسم بہاراں کی شجر کاری مہم تیزی سے جاری، 2 دن میں 700 پودے لگا دیئے گئے۔ اے سی قدسیہ ناز

سوہاوہ (شیخ علی رضا) موسم بہار کی شجر کاری مہم جس میں ضلع جہلم میں 13 لاکھ پودے لگائے جائیں گے کو مکمل کرنے کے عمل کو تیز کر دیاگیا ہے، اس مہم کو ماہ اپریل تک روزانہ کی بنیاد پر مکمل کرنے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ قدسیہ ناز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس شیڈول کے تحت گزشتہ روز پارلیمنٹیر ینز پلانٹیشن ڈے منایا گیا اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں 50 پودے لگائے گے اور آج ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ڈے منایا جا رہا ہے اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں 200 پودے اور محکمہ ماہی پروری میں 50 پودے لگائے گئے ہیں جن میں سایہ دار پودوں اور پھلدار پودوں کا یکساں انتخاب کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ قدسیہ ناز نے کہا کہ دو دنوں میں ہم 700 پودے لگا چکے ہیں، ایڈمنسٹریٹر پلانٹیشن ڈے کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ قدسیہ ناز، پرنسپل سوہاوہ بوائز ڈگری کالج ساجد بخاری، تحصیلدار سہیل رضوان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماہی پروری امیر نواز محکمہ ایجوکیشن سے عامر حبیب اور محکمہ ہیلتھ سے ڈینٹل سپشلسٹ ڈاکٹر فہد جاوید نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button