
دینہ میں نامعلوم چوروں کی پی ٹی سی ایل کی تار چوری کرنے کی کوشش، ٹریکٹر الٹ گیا، چور فرار، پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کے نواحی علاقہ مدوکالس میں نامعلوم چوروں کی رات کی تاریکی میں پی ٹی سی ایل کی لاکھوں روپے کی کیبل چوری کی کوشش، چوروں کا ٹریکٹر الٹ گیا اور چور موقعہ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس تھانہ منگلا نے ٹریکٹر اپنے قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی نامعلوم چور پی ٹی سی ایل کی کیبل چوری کر چکے ہیں جس کا مقدمہ تھانہ منگلا میں درج ہے۔اس سے ایک رات قبل بھی چوروں نے جی ٹی روڈ دینہ سے کیبل چوری کی ناکام کوشش کی۔