Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم شہر میں خارش زدہ کتوں کی بہتات، آوارہ کتوں نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا

جہلم: شہر میں خارش زدہ کتوں کی بہتات، آوارہ کتوں نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا، میونسپل کمیٹی کی جانب سے آوارہ پاگل اور خارش زدہ کتوں کی تلفی نہیں کی جا رہی، شہریوں نے ارباب ختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں آوارہ اور خارش زدہ کتوں کی بہتات ہوچکی ہے۔ سڑکوں اور بازاروں بالخصوص قصابوں کی دکانوں کے آس پاس، بس اسٹینڈ ، ریلوے اسٹیشن، پارکوں پبلک مقامات، ہسپتالوں، ضلع کچہری، فلتھ ڈپوؤں، چوک چوراہوں سمیت شہر و مضافاتی علاقوں کے گلی محلوں میں آوارہ کتوں کے غول کے غول پھرتے نظرآتے ہیں۔

سکول و کالجز کے اوقات میں چھوٹے بچوں اور خواتین کا کالجز اور سکولوں میں جانا محال ہو کر رہ گیاہے۔ شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سے آوارہ کتوں کی تلفی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button