Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

شہریوں کو کھاد نہ دینے پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کا عوامی شکایات پر غلہ منڈی دینہ کا دورہ، کھاد کی تقسیم شروع کروا دی

دینہ میں شہریوں کو کھاد نہ دینے پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ضمیر کا عوامی شکایات پر غلہ منڈی کا دورہ، دوکان پر پڑی کھاد کی تقسیم شروع کروا دی، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی دینہ چوہدری محمد ضمیر نے اچانک اپنے سٹاف کے ہمراہ غلہ منڈی جی ٹی روڈ دینہ کا دورہ کیا اور سعید ٹریڈرز کی دوکان اور گودام کو چیک کیا اور وہاں پر موجود کھاد کی بوریاں پائی گئیں اور موقع پر کھڑے ہو کر کھاد کی تقسیم شروع کروا دی۔

اس موقع پر لوگوں کا کہنا تھا کہ من پسند افراد کو نوازا جا تا تھا اور لوگ کئی کئی دن چکر لگانے کے بعد ہمیں کھاد نہیں ملتی تھی اور خالی ہاتھ واپس چلے جاتے تھے۔ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری محمد ضمیر نے کہا کہ کھاد کا بہت بڑ ا بحران ہے جس کی وجہ سے عوامی شکایات پر دورہ کیا گیا ہے اور موقع پر پائی گئی بو ریوں کی تقسیم کروائی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button