
جہلم: ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری تسنیم گجر کے ڈیرے پر کامیاب جلسے کا انعقاد ہوا جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے بیٹے راجہ خرم پرویز، سردار سلیم، تحصیل سوہاوہ دینہ اور پنڈدادنخان سے تمام عہدہ داران کے علاوہ جہلم کے شہریوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف 27 فروری کو لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے، لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے آج جہلم میں جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔
مقررین نے کہاکہ حکومت کے گھر جانے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے بہت قربانیاں دی لاشیں اٹھائیں، پاکستان کی بقا سلامتی کیلے اب ہم سڑکوں پر نکلنے لگے ہیں، یہ لانگ مارچ اقتدار کیلے نہیں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اپنی زاتی مصروفیات ترک کر کے بلاول بھٹو کا جہلم کی دھرتی پر تاریخی استقبال کریں، پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے اثرات سے حکومت ابھی سے گھبرا گئی ہے، اس حکومت نے مہنگائی کا جو بوج عوام پر ڈالا ہے، عوام دو وقت کی روزی روٹی کمانے سے قاصر ہیں، عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا کوئی پوچھنے والا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے مشکل وقت میں پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے دکھ میں شریک ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردی عوام کی امنگوں کے ترجمان ہیں، پاکستانی عوام پاکستان کی بقا سلامتی کیلئے فرنٹ لائن پر پہلے بھی تھے، آئندہ بھی فرنٹ لائن پر ہوں گے۔