Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ڈینگی کے وار تیز، سوہاوہ کے علاقہ پڑی درویزہ کا رہائشی ڈینگی بخار سے انتقال کر گیا

پڑی درویزہ کے رہائشی راشد حمید ، عثمان حمید برادران کے والد گرامی عبدالحمید ڈینگی بخار کے نتیجے میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی عمر 65 برس تھی۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ ، پانچ بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں ۔مرحوم پاکستان نیوی سے ریٹائر ہوئے بعد فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی میں بھی خدمات سر انجام دیتے رہے۔

مرحوم کو دو دن تک بخار رہا رتیسرے روز ایک مقامی کلینک سے دوا لی جس کے نتیجے میں پلیٹ لیٹس کم ہوئے۔ اس دوران مرحوم کو میڈیکل ہسپتال راولپنڈی لے جایا گیا رات دس بجے ہسپتال میں داخل کر لیا گیا لیکن پلیٹ لیٹس اس قدر کم ہوگئے کہ جاں بر نہ ہوسکے اور صبح ڈھائی بجے انتقال کر گئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز دن تین بجے قدیمی قبر ستان کے جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کی امامت نوجوان خطیب شیخ حافظ وقاص جاوید نے کی ۔ نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے سیاسی سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شامل تھی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button