
جہلم: الیکشن آفیسر جہلم محمد فر خ نے کہا ہے کہ ضلع جہلم 12 لاکھ 22 ہزار 403 آبادی پر مشتمل ضلع ہے۔ 10 لاکھ 30 ہزار 606 ووٹرزرجسٹرڈ ہیں، ان میں 5 لاکھ 34 ہزار 524 مرد ووٹرز، 4 لاکھ 96 ہزار 082 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں مرد اور خواتین ووٹر ز کا 4 فیصدکا فرق ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت وومن ووٹر رجسٹریشن مہم کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں سماجی تنظیموں پودا (PODA) پاکستان ،سی آر جی ،وومن ویلفیئر ایسوسی ایشن، میڈیا پرسن، سول سو سائٹی ،نادرا اور ڈسٹر کٹ ووٹرز ایجو کیشن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔
میٹنگ میں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن اور شنا ختی کارڈ بنا نے کے با رے میں سیر حا صل گفتگو ہوئی۔
سماجی تنظیموں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں اس حوالے سے سیمینار کروائے گئے ہیں اور اب مزید بھی کروائے جائیں گے ۔روین آف الیکٹرول 2021-2022 کے سلسلے میں577 تصدیق کندگان گھر گھر جا کرووٹرز کی درستگی اور اندراج کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ اب اس کے دوسرے مرحلے میں غیر تصدیق شدہ ووٹرز کی تصدیق کی جائے گی۔
میٹنگ میں ٹرانس جینڈر ،خصو صی افراد ،نادرہ اور یو نین کو نسل کے ریکارڈ کی آپس میں باہمی ہم اہنگی اور مضبو طی جیسے امور زیر بحث آئے۔ پودا نے الیکشن کمیشن کے تعاون سے 20جنوری 2022کو الیکشن فرضی پول منعقد کروایا۔
شرکاء سے نادرا نے اپنا فروری کا MVR پروگرام بھی شیئر کیا۔