Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

صحافی کا قلم ذہنوں میں انقلابی سوچ پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: سنی علماء کونسل جماعت خدام مصطفٰی علامہ مولانا پروفیسر مفتی محمد ثناء اللہ تنویر، امیر جماعت خدام مصطفٰی صاحبزادہ سید خلیل حسین کاظمی صدر مسلم کانفرنس ضلع جہلم ، علامہ مولانا پروفیسر سید عبدالوحید کاظمی، علامہ قاری اظہر نقشبندی ، علامہ قاری ذوالقرنین جاوید ،سید جاوید اقبال شاہ ،محمد طفیل کی جہلم پریس کلب آمد، جہلم پریس کلب پہنچنے پر نومنتخب عہدیداران و اراکین نے سنی علماء کونسل کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر پریس کلب کے کانفرنس ہال میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ صحافی کا قلم ذہنوں میں انقلابی سوچ پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے ، جہلم پریس کلب کے صحافیوںنے ہمیشہ علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے اور باوقار صحافت کے فروغ کے لئے کام کیاجس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں ، نو منتخب کابینہ سے شہریوں کو بے پناہ توقعات اور امیدیں وابستہ ہیں ، امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران ضلع جہلم کے غیور عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران چیئرمین ڈاکٹر سہیل امتیاز خان، صدر محمد شہباز بٹ ، جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری ، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود، جنرل سیکرٹری غلام قادر مخلص ، معروف سینئر صحافی عامرکیانی ، جنرل سیکرٹری میڈیا ون چوہدری مہربان حسین ، خالق تنویر، سید مظہرعباس نقوی، چوہدری عامر غفور، چوہدری دانیال عابد، عبدالغفارآزاد، سید ناصر حسین شاہ، ملک انجم یوسف، مرزا جویر اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

علامہ مولانا پروفیسر مفتی محمد ثناء اللہ تنویرنے کہا کہ صحافی معاشرے کا حقیقی عکس سامنے لانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور ان کے قلم سے نکلنے والے الفاظ معاشرے کو درست سمت مہیا کرتے اور انقلابی سوچ پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button