Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ضلع جہلم میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام موسم بہاراں شجر کاری مہم کا آغاز

جہلم: وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ضلع جہلم میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام موسم بہاراں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

گورنمنٹ ڈگری کالج ٹاہلیانوالہ میں منعقدہ تقریب میں ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال،ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، کالج کے پرنسپل،پروفیسرز اور طلبہ طالبات نے بھی اس موقع پر پودے لگائے۔

شجر کاری مہم کے افتتاحی روز سوہاوہ،دینہ،جہلم اور پنڈدادنخان میں بھی مختلف مقامات پر ایک ہزار سے زائد پودے لگائے گئے، تقریبات میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل نے بتایا کہ موسم بہاراں شجر کاری مہم کے دوران ضلع بھر میں تیرہ لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button