
دینہ: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4 قمار بازوں سمیت 8 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 قمار باز طارق محمود ولد سلطان خان ساکن بوڑیاں، طارق جاوید ولد شوکت جاوید ساکن ہڈالی، انیس ذوالفقار ولد ذوالفقار حسین ساکن آڑہ بڈھاڑ اور محمد سمیر ولد محمد صدیق ساکن آڑہ بڈھاڑ کو جواء کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جن کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 24240 روپے نقد، 7 عدد موٹر سائیکل، 4 عدد موبائل فونز اور 1 عدد اصیل مرغ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش لیاقت علی ولد عبدالکریم ساکن محلہ مغلاں پننوال کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش جاوید احمد ولد محمد مشتاق ساکن گھرمالہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم وصی شاہ ولد صابر شاہ ساکن دینہ گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 357 عدد پتنگیں معہ ڈوریں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم سلطان عظمت حیات ولد مظہر حسین ساکن کھیوڑہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 13 عدد پتنگیں معہ ڈوریں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔