ضلع جہلم کے رہائشی معروف سنگر طیب ارشمان کا پہلی اماراتی خاتون ماڈل کے ساتھ ’’ذرا ذرا‘‘ گیت ریلیز

دینہ: پاکستان کے لیے اعزاز، ضلع جہلم کے رہائشی معروف سنگر طیب ارشمان نے پہلی اماراتی خاتون ماڈل کے ساتھ اپنا گیت ذرا ذرا ریلیز کر دیا، طیب ارشمان پاکستان کے پہلے گلوکار ہیں جنہوں نے اماراتی خاتون کے ساتھ گیت فائنل کر کے دھوم مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل دینہ کے رہائشی معروف نوجوان سنگر طیب ارشمان نے اپنی آواز میں بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے اپنا نیا گیت ذرا ذرا میں اماراتی خاتون ماڈل کو گانے کا حصہ بنا کر میوزک کی دنیا میں اپنا اور اپنے وطن کا نام روشن کر دیا۔

پہلی اماراتی خاتون کے ساتھ گانا ریلیز کرنے پر پاکستانی سنگر کو اعزاز حاصل ہو گیا۔ سنگر طیب ارشمان کا پہلے تین کامیاب گانوں کے بعد اب نیا گیت ذرا ذرا نے بھی میوزک کی دنیا میں تہلکا مچا دیا ہے ۔اس گیت میں فلم پروڈکشن سے وقاص چوہدری اور اے آر سونو میوزک ڈائریکٹر سمیت عاطف علی ماسٹر مکس نے اپنا بہترین کردار ادا کیا جس کی وجہ سے نئے ریلیز ہونے والے گیت کو چار چاند لگ گئے ۔

اس موقع پر طیب ارشمان کا کہنا تھا کہ میں نے جب میوزک گیت کا آغاز کیا تو مجھے یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ اس میں ماڈل کا کردار مس ورلڈ نے ادا کیا ۔میری کوشش ہے کہ میں اپنے فن کے ذریعے میوزک اور آواز میں نئے نئے گیت گا کر اپنے ملک کا نام روشن کروں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button