سی ای او ایجوکیشن جہلم نے محکمہ تعلیم کے ضلعی دفتر کے اندر ایپکا کا دفتر قائم کرنے کی اجازت دے دی

جہلم: ایپکا ایجوکیشن کی ہڑتال ختم ، سی ای او ایجوکیشن نے محکمہ تعلیم کے ضلعی دفتر کے اندر ایپکا کا دفتر قائم کرنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے کئی روز سے ایپکا ایجوکیشن کے ملازمین نے ایجوکیشن بلڈنگ میں ایپکا کا دفتر بنانے کے لئے پرامن احتجاج شروع کررکھا تھا جس پر نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن نے ایپکا یونین کے عہدیداروں و ممبران سے میٹنگ کی۔

میٹنگ 2 گھنٹے تک جاری رہی جس میں ایپکا یونین کے عہدیداران و ممبران نے اپنے جائز مسائل بارے سی ای او ایجوکیشن کو آگاہ کیا اور ایجوکیشن کی عمارت میں ہی ایپکا کا دفتر قائم کرنے پر زور دیا، جس پر سی ای او ایجوکیشن نے ایپکا یونین کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ایجوکیشن دفتر کے اندر ایپکا کا دفتر قائم کرنے کی اجازت دے دی۔

محکمہ تعلیم کی عمارت کے اندر ایپکا کے دفتر کے لئے کمرہ مختص کر دیا گیا اور دفتر کے باہر ایپکایونین کا بورڈ آویزاں کرنے کا بھی کہاگیا، جس پر ایپکا ایجوکیشن یونین کے تمام عہدیداران ممبران نے سی ای او ایجوکیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ہڑتال کو فوری ختم کرنے کا اعلان کیا۔

سی ای او ایجوکیشن اور ایپکا یونین نے محکمہ تعلیم کے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کر کے ایک نئی روایت قائم کی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button