ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر کی جانب سے جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ویلیج تھیٹر/ اصلاحی پتلی تماشا کا انعقاد

سوہاوہ: محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی ہدایت پر تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم میں ویلیج تھیٹر/اصلاحی پتلی تماشا کا انعقاد اے ڈی پی سکیم ایڈووکیسی کمپین کے تحت کیا گیا۔

حسن خالد وڑائچ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جہلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحی پتلی تماشا کے انعقاد کا مقصد خاندان کو درپیش مسائل جن میں ماں بچے کی صحت، بیٹیوں کی تعلیم اور صحت کی اہمیت، وسائل اور ضروریات میں عدم توازن، صنفی امتیاز اور فیصلہ سازی میں خواتین کی عدم شرکت جیسے مسائل کو نہایت ہی خوبصورت اور دلکش انداز میں عوام الناس کے سامنے پیش کرنا ہے تاکہ ان معاشرتی مسائل کو حل کیا جاسکے۔

حسن خالد وڑائچ نے پتلی تماشا کے روایتی تھیٹر کے فروغ کے لیے رفیع پیر تھیٹر اور محکمہ بہبود آبادی کے اشتراک کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ اشتراک مستقبل میں جاری رہے گا جو معاشرے میں صحت مند تبدیلی کا باعث ہوگا۔ پرنسپل ایسوسی ایٹ کالج سوہاوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

حسن خالد وڑائچ نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سوہاوہ کے پرنسپل، سٹاف اور طلباء کو پتلی تماشا تھیٹر میں بھرپور شرکت پر خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button