ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اپنی ٹیم کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ سندھ کے ضلع خیرپور کا دورہ

جہلم: ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اپنی ٹیم کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقہ سندھ کے ضلع خیرپور کا وہ علاقہ جہاں پر آج دن تک نہ کوئی گورنمنٹ کی ٹیم امدادی سامان لے کر گئی ا ور نہ ہی کوئی این جی او پہنچ سکی آج اس علاقے میں انسانیت کا درد دل رکھنے والی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اپنی ٹیم کے ہمراہ وہاں پر پہنچیں۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس راولپنڈی ڈویژن وومین ونگ کی چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ علاقہ خیرپور (ڈی جی کوٹ) کے متاثرہ گاؤں میں جہاں پر ابھی تک کوئی بھی امداد لے کر نہ پہنچ سکا وہاں پر یہ ٹیم پہنچ کر انہوں نے پہلے میڈیکل کیمپ لگایا اور چیک اپ کے بعد فری میڈیسن دی گئیں۔

سیلاب متاثرین نے پہلی دفعہ امدادی ٹیم کو اپنے درمیان پا کر سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین جمع ہو گئے اور پھر متاثرین سیلاب میں کپڑے تقسیم کیے گئے اور اس کے علاوہ نقد کیش رقم بھی تقسیم کی گئی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، ڈاکٹر فرید اللہ، سابقہ PTV اینکر وسوشل ورکر فرزانہ اجمل، محمداجمل اور ڈاکٹر شوکت علی ڈاکٹر محمود علی، مقامی ڈاکٹر ظفر جتوئی، ڈاکٹر ذوالفقار احمد ٹیم کا حصہ تھے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے اس سے قبل بھی اپنی ٹیم کے ساتھ تونسہ شریف میں دو دفعہ سیلاب زدہ متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگا چکی ہے اس کے علاوہ روز مرہ کی اشیاء ضرورت کا سامان اور نقد کیش بھی تقسیم کر چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button