پی ٹی آئی کھیوڑہ کے بانی کارکن ملک انوار حسین کی صاحبزادی کی شادی زاہد اقبال کے ساتھ سرانجام پا گئی

پنڈدادنخان: پاکستان تحریک انصاف کے بانی کارکن ملک انوار حسین کی صاحبزدای اور معروف رہنما سٹی صدر ملک عبید انوار کی ہمشیرہ کی شادی چوہدری زاہد اقبال کے ساتھ بخیر و آفیت انجام پائی، شادی کی پروقار تقریب میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی معروف قانون دان فیصل فرید سمیت سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر کی مشہور معروف سیاسی شخصیت پاکستان تحریک انصاف کے بانی کارکن ملک انوار کی صاحبزادی اور پاکستان تحریک انصاف کے معروف رہنما سٹی صدر ملک عبید انوار کی ہمشیرہ کی شادی جہلم کی معروف سماجی شخصیت چوہدری زاہد اقبال کے ساتھ بخیروخوبی انجام پائی شادی کی پروقار تقریب پنڈدادنخان کے نجی میرج حال میں منعقد کی گئی۔

شادی کی تقریب میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی معروف قانون دان چوہدری فیصل فرید ، برگیڈئیر (ر) عمر فیا ض غنی ، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ملک نور زمان، سابق سی او ہیلتھ جہلم شاہد تنویز، راجہ شاہنواز ، سابق چیئر مین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس، PTI رہنما دانیال خان ، سینئر صحافی ملک آصف کھوکھر، PTI رہنما ملک وقار ،PTI رہنما باصر کھوکھر ،سابق چیئر مین غریبوال شفقت بلال گوندل ، ملک غلام مصطفی میٹھو ، اسسٹنٹ سی او کھیوڑہ ٹاؤن کمیٹی سلیمان کھوکھر ، ملک امین ،ڈاکٹر مدثر حسین ،ملک عدنان کھوکھر ،عبدالخالق ،راجہ شمی ،غلام شبیر ،سابق کونسلرملک فیصل سمیت علاقہ بھر سے سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں کا استقبال ملک عبید انوار اور کھیوڑہ کی ہر دلعزیز شخصیت حافظ شاہد عمران نے کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button