ضلع جہلم میں اب تک ڈینگی کے 11 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر تنویر

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو کی زیرصدارت ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر تنویر نے ہفتہ وار اجلاس میں ڈینگی کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی کے 11 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو صحت یابی کے بعد ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی سرویلنس کے دوران 103 آوٹ ڈور مقامات اور 23 ان ڈور مقامات سے ڈینگی لارواہ برآمد ہوا ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا ستمبر ڈینگی لاروا کی افزائش کا مہینہ ہے لہٰذا تمام محکمے پوری طرح الرٹ رہیں اور ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے اپنے ٹارگٹس کو بخوبی پورا کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے ڈینگی تدارک کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ کوریج کو سو فیصد یقینی بنائیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اپنے گھروں اور گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، احتیاطی تدابیر کو لازمی اپنائیں تا کہ اس خطرناک بیماری سے بچا جا سکے۔ ڈینگی سرویلینس ٹیمیں مسجدوں، قبرستان و دیگر مقامات کی سرویلنس بھرپور انداز میں جاری رکھیں تاکہ کسی بھی مقام پر ممکنہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button