پاپولیشن ویلفیئر جہلم کی جانب سے تحصیل دینہ میں ویلیج تھیٹر/ اصلاحی پتلی تماشا کا انعقاد

دینہ: محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی ہدایت پر تحصیل دینہ ضلع جہلم میں ویلیج تھیٹر/ اصلاحی پتلی تماشا کا انعقاد اے ڈی پی سکیم ایڈووکیسی کمپین کے تحت کیا گیا۔

حسن خالد وڑائچ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جہلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحی پتلی تماشا کے ذریعے خاندان کو درپیش مسائل جن میں ماں بچے کی صحت، بیٹیوں کی تعلیم اور صحت کی اہمیت،وسائل اور ضروریات میں عدم توازن، صنفی امتیاز اور فیصلہ سازی میں خواتین کی عدم شرکت جیسے موضوعات کو نہایت ہی خوبصورت اور دلکش انداز میں پیش کیا گیا۔

رفیع پیر تھیٹر کی ٹیم نے اپنی بہترین پرفارمنس سے پتلی تماشا کے ذریعے عوام کو معیاری اور روایتی تفریح کے ساتھ سماجی مسائل کے ادراک کا موقع فراہم کیا۔ حسن خالد وڑائچ نے پتلی تماشا کے روایتی تھیٹر کے فروغ کے لیے رفیع پیر تھیٹر اور محکمہ بہبود آبادی کے اشتراک کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ اشتراک معاشرے میں صحت مند تبدیلی اور پائیدار ترقی کے حصول کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

پرنسپل ایسوسی ایٹ کالج دینہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ حسن خالد وڑائچ نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج دینہ کے پرنسپل، سٹاف اور طلباء کو پتلی تماشا تھیٹر میں بھرپور شرکت پر خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button