ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں شاندار سرکل کبڈی میچ کا انعقاد، گجرات کی ٹیم نے میدان مار لیا

ڈومیلی: سوہاوہ کی یوسی ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں شاندار سرکل کبڈی میچ کا انعقاد کیاگیا جس میں جہلم اور گجرات کی ٹیمیں مدمقابل تھی۔

اس سرکل کبڈی میچ کے مہمان خصوصی چوہدری نویدمشتاق تھلہ چوہدریاں حال مقیم بحریہ ٹاؤن راولپنڈی، اے ایس آئی وحید گجر، راجہ طہاور زمان اور مہرامان اللہ تھے، میچ میں علاقہ بھرسے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے میچ کو خوب انجوائے کیا اور شاندار کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی بھی مہمانوں اور شائقین نے کی۔

یہاں جلیبی کی دوکانوں سمیت دیگر کھانے پینے کے اسٹال بھی لگائے گئی تھے، شاندار کھیل کے بعد گجرات کی ٹیم نے جہلم کی ٹیم کو شکست دے کرٹائٹل اپنی نام کرلیا، مہمان گرامی نے بیسٹ کھلاڑی اور کامیاب ٹیم میں انعامات تقسیم کئے اور مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر مہمان گرامی نویدمشتاق اور دیگرنے میڈیاسے گفتگو میں کہاکہ ہمارے علاقے میں پہلے بہت ثقافتی پروگرام ہوتے تھے لیکن نئی نسل ثقافت کوبھول رہی ہے، جب تک ہماری زندگی ہے ہم سابقہ کبڈی کھلاڑی کیساتھ تعاون کرتےرہیں گے اور یہ میدانوں کو آباد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن بھی یہی ہے کہ میدانوں کو آبادکرناہسپتالوں کو ویران کرنا ہے، نوجوان نسل کو کھیلوں میں حصہ لے کراپنی جان کاتحفظ کرناچاہیے۔ ہم انتظامیہ پہلوان راجہ عدیل کیانی، راجہ عامر جاوید، افتخار بٹ کاتہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے یہ میدان سجایا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button