Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ضلع جہلم میں من پسند حلقہ بندیاں کرائی گئیں۔ چوہدری ندیم خادم

ڈومیلی کے علاقہ بگوالہ سے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گرنے کے بعد مسلم لیگ ن نے بڑاگواہ سے بھی پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گرادی۔

بڑاگواہ کے رہائشی سابق انفارمیشن سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل نگیال نوید مالک نے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم سے ملاقات کرکے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا، چوہدری ندیم خادم نے نویدمالک کے گلے میں پارٹی کا مالا پہنایااور پارٹی میں خوش آمدیدکہا۔

اس موقع پر راجہ محسن کیانی، واجد کیانی، قیصرکیانی، پہلوان عدیل کیانی، عطاء الرحمن، محمدظہور، سہیل ناز، ساجد محمود، فرحت چوہدری سمیت دیگر موجود تھے۔ نویدمالک نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کو خیرآبادکرنے کامقصد ملک میں مہنگائی آئے دن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے چھوڑ رہاہوں، بلدیات میں مسلم لیگ ن کا بھرپورساتھ دوں گا اور مقامی سیاست میں خرابی بھی وجہ بنی۔

چوہدری ندیم خادم نے میڈیاسے گفتگومیں کہا کہ موجودہ ایم پی اے کی یوسی سے سابق وائس چیئرمین چیف منیرکی مسلم لیگ ن کی میں شمولیت ہمارے لیے بڑی کامیابی ہے، چیف منیر کو اسکے باقی ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ حلقہ بندیوں پر کہا کہ جس جس جگہ دوسری پارٹی کا مضبوط جگہ تھی وہاں سے من پسند حلقہ بندیاں کرائی گئی۔کچھ پر رٹ دائر کردی کچھ پر کرنے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button