بھٹوں پر زگ زیگ ٹیکنالوجی کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مطاہر امین حیات وٹو

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر امین حیات وٹو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ہمایوں، ڈی او لیٹریسی میمونہ انجم، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری واجد و دیگر ضلعی افسران اور بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بھٹہ جات کے متعلق شکایات چائلڈ لیبر، جبری مشقت، انسانی سمگلنگ کی روک تھام، لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کرنے والے سکولوں میں درپیش مسائل، بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی، سوشل سیکورٹی کارڈز کے اجراسمیت دیگر معاملات کا تفصیلا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو نے کہا کہ بھٹہ مالکان لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ تعاون کریں اور مل کر کام کریں تاکہ بھٹہ خشت مزدوروں کے بچوں کو سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں ان کے مسائل کو جلد از جلد حل کرے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات کو ہدایت کی کہ بھٹوں کی انسپکشن کے عمل کو تیز کریں، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔ سموگ ماحول کے لیے انتہائی خطرناک ہے جو کہ مختلف بیماریوں اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا باعث بن رہی ہے، حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے انسانی اسمگلنگ اور چائلڈ لیبر کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button