پٹرولنگ پوسٹ چک اکا نے ماہ ستمبر کی شاندار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

دینہ: ایس ایس پی پنجاب ہا ئی وے پٹرول زنیرہ اظفر کی ہدایت پر ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول رضا اللہ خان کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ چک اکا کے ہمراہ ٹیم نے ماہ ستمبرکے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

غفلت اور لا پر واہی اوور لوڈ گاڑیاں چلانے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 مقدمات درج کرائے جبکہ موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے والے ڈرائیوروں کے خلاف بھی کارروائیاں کرتے ہوئے 6 مقدمات درج کرائے گیے اور دوران سفر عوام الناس کو پیش آنے والی مشکلات کو حل کرنے کیلئے امداد فراہم کی گئی۔ دوران سفر حادثات کی صورت میں موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو برقت ہسپتال منتقل کروایا گیا اور روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کیا گیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوسٹ انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک اکا سب انسپکٹر برکت علی نے کہا کارگردگی کو مزید بہتر بنایا جائے اور دوران سفر عوام الناس کے سفراور انکے جان و مال کو محفوظ بنانا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ نیز جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائیاں کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button