محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے تحصیل پنڈدادنخان میں ویلیج تھیٹر/ پتلی تماشا کا انعقاد

پنڈدادنخان: محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی ہدایت پر تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم میں ویلیج تھیٹر/ پتلی تماشا کا انعقاد اے ڈی پی سکیم ایڈووکیسی کمپین کے تحت کیا گیا۔

حسن خالد وڑائچ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جہلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پتلی تماشا کا مرکزی خیال تیزی سے بڑھتی آبادی اور اس سے متعلقہ مسائل بارے نوجوانوں میں آگاہی فراہم کرنا تھا پتلی تماشا کے ذریعے خاندان کو درپیش مسائل جن میں وسائل اور ضروریات میں عدم توازن، صنفی امتیاز اور فیصلہ سازی میں خواتین کی عدم شرکت جیسے موضوعات کو نہایت ہی خوبصورت اور دلکش انداز میں پیش کیا گیا۔

رفیع پیر تھیٹر کی ٹیم نے اپنی بہترین پرفارمنس سے پتلی تماشا کے ذریعے طلباء اور طالبات کو معیاری اور روایتی تفریح کے ساتھ سماجی مسائل کے ادراک کا موقع فراہم کیا، حسن خالد وڑائچ نے پتلی تماشا کے روایتی تھیٹر کے فروغ کے لیے رفیع پیر تھیٹر اور محکمہ بہبود آبادی کے اشتراک کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ اشتراک معاشرے میں صحت مند تبدیلی اور پائیدار ترقی کے حصول کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

نزہت رحمان رانجھا پرنسپل گورنمنٹ البیرونی کالج پنڈدادنخان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button