سی او میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان ملک خالد محمود سے تحریک انصاف کی ٹیم سے میٹنگ کا انعقاد

پنڈدادنخان: سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین اور چوہدری فیصل فرید کی ہدایت پر سی او میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان ملک خالد محمود سے تحریک انصاف کی ٹیم نے میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ایچ آ ر سسٹم، پانی، صفائی اور عملہ کی شدید کمی سے متعلق انتظامیہ کو بریفنگ دی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر پنڈدانخان اسد بخاری نے پنڈدادنخان میں عوامی مسائل اور رکاوٹوں سے متعلق تمام مسائل سے چوہدری فواد کو بھی آگاہ کیا تاکہ تمام مسائل فوری حل ہو سکیں جبکہ میٹنگ میں مقامی انتظامیہ کو بھی تفصیلی بریف کیا۔

میٹنگ میں پاکستان تحریک انصاف پنڈدادنخان کے جنرل سیکرٹری زبیر گادی، سیکرٹری انفارمیشن چوہدری رفیق، اسسٹنٹ سی او حاجی سلیمان کھیوڑہ، نجم الحسن، شبیر مارتھ شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button