
جہلم: ڈاکٹر بشریٰ صدیق ایگریکلچر آفیسر وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول پیسٹا ئیڈنے تھانہ چوٹالہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چوہدری آفتاب ساہی ساہی ٹریڈرز ، طور تحصیل جہلم بمطابق پیسٹائیڈ آرڈیننس 1971،21A ، ترمیم شدہ امنڈمنٹ ایکٹ 2012 امنڈمنٹ رولز 2018 ء11(2) (9) بسلسلہ کارسرکار تحریر ہے کہ میں ڈاکٹر بشری ٰ صدیق نے بطور زراعت آفیسر پیسٹائیڈ انسپکٹر پی پی تحصیل جہلم نے 15 فروری 2022 بوقت 3 بجکر 15 منٹ پر سہ پہر روبرو گواہان 1علی شیر ،2 محمد رمضان کے ہمراہ زرعی ادویات کی دکان پر مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر زرعی ادویات جو کہ زائد المعیاد ، بغیر ڈیلر شپ ، انوائس ، سٹاک رجسٹر، کیش میموں کے فروخت کی جارہی تھیں ،موقع پر آمد کیں ، زرعی ادویات موقع پر قبضہ میں لیکر تفصیل فارم نمبر 11 پر سیریل نمبر 1 تا7 پر درج کرکے فرد مقبوضگی مرتب کی جس کی ایک کاپی موقعہ پر موجود دکاندار کو موصول کرانا چاہی مگر اس نے انکار کردیا، ملزم مذکورنے فعات بمطابق پیسٹائیڈ آرڈیننس 1971،21A ، ترمیم شدہ امنڈمنٹ ایکٹ 2012 امنڈمنٹ رولز 2018 ء11(2) (9) کی خلاف ورزی کی ہے جو کہ 26A کے تحت دست اندازی پولیس اور ناقابلِ ضمانت ہے مقدمہ در ج کرکے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے ، ملزم مذکور ریکارڈ چیک کرانے کی بجائے اپنے نام کی دھونس محکمے کو دیتا رہا، مال مقدمہ بمطابق فرد مقبوضگی بمعہ اصل فارم نمبر 11 حوالے پولیس ہووے، جس پر تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد ارشد نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔