پنڈدادنخان میں ڈاکوؤں نے میڈیسن کمپنی کی گاڑی سے لاکھوں روپے لوٹ لئے، مزاحمت پر ڈیلر زخمی

پنڈدادنخان: دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات، مسلح کار سواروں ڈاکوؤں نے میڈسن کمپنی کی گاڑی لوٹ لی، مزاحمت پر میڈیسن ڈیلر زخمی، ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق للِہ انٹر چینج کے قریب دن دیہاڑے کار سوار ڈکیٹ سرگودھا سے آئی میڈسن کمپنی کی گاڑی سے ڈھائی لاکھ روپے زائد مالیت نقدی چھین کر فرار ہوگئے، مزاحمت پر میڈیسن ڈیلر زخمی ہو گیا، تھانہ للِہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

تحصیل پنڈدادنخان میں مسلح ڈکیتوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے، اس سے قبل چوران گاؤں کے قریب مسلح ڈکیتی سمیت کسلیاں روڈ جلالپور شریف کے قریب ڈکیتی کی وارداتیں ہو چکی ہیں جن کے ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے۔

سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button