جہلم میں ٹرانسجینڈر بچوں کے لیے اسکول بنانے کی منظوری

جہلم: وزارت تعلیم نے ضلع جہلم سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں ٹرانسجینڈر بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ایک ایک مڈل اسکول بنانے کے فیصلے کی منظوری دیدی ہے۔

پہلا ٹرانسجینڈر اسکول ملتان میں بنا اور کامیاب تجربہ رہا جس کے بعد مزید ٹرانسجینڈر کے لیے اسکول قائم کیے جائیں گے۔ وزارت تعلیم نے اس حوالے سے فنڈز مختص کردیے ہیں جبکہ درسی کتب، یونیفارم اور بستے بھی مفت فراہم کیے جائیں گے۔

اسکولز میں خواتین اساتذہ کی تعیناتی کی جائے گی جبکہ جہلم، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بھی یہ اسکول کھولنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ اسکول کے لیے داخلہ مہم چلائی جائے گی اور ساتھ ہی ساتھ اسکول میں تعلیم یافتہ خواجہ سرا بھی بھرتی کیے جائیں گے۔

ٹرانسجینڈر اسکول پہلے مرحلے میں پرائمری ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں انہیں مڈل کا درجہ دیا جائے گا۔ نادرا کے تعاون سے ٹرانسجینڈر بچوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button