ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی جہلم کا اجلاس، پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

جہلم: ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی جہلم کا اجلاس نعمان حفیظ ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیر قیادت کمیٹی روم ڈپٹی کمشنر آفس جہلم میں ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، اطلاعات کے ضلعی سربراہان، علماء کرام اور ایف پی اے پی کے نمائندگان نے شرکت کی جس میں پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

حسن خالد وڑائچ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر جہلم نے شرکاء کو محکمہ بہبود آبادی کی سرگرمیوں، مانع حمل ادویات کی فراہمی اور محکمہ کی آگاہی مہم بارے آگاہ کیا اور کہا کہ ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے احکامات کے مطابق لوکل ایف ایم ریڈیو پر متوازن گھرانے کے حوالے سے ہفتہ وار پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ رفیع پیر تھیٹر کے تعاون سے تحصیل پنڈدادنخان، دینہ اور سوہاوہ میں کالجز کی سطح پر ویلج تھیٹر/ پتلی تماشا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ضلع بھر میں عالمی دن برائے مانع حمل طریقے کے سلسلہ میں خصوصی کیمپ، آگاہی سیشن اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

نعمان حفیظ ڈپٹی کمشنر جہلم نے محکمہ بہبود آبادی جہلم کی کارکردگی اور آگاہی مہم کی سرگرمیوں کو سراہا اور تمام سرکاری محکموں اور غیر سرکاری تنظیموں کو ہدایت کی کہ عوام الناس کو تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی بارے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کی فراہمی میں بہتری کےلئے تعاون کو فروغ دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button