فواد چوہدری اور فیصل فرید کی قیادت پر ہمیں مکمل یقین ہے، پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں۔ ملک غلام مصطفی

پنڈدادنخان: ملک غلام مصطفی مٹھو نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تحصیل پنڈدادنخان میں متحد ہے، چوہدری فواد حسین اور چوہدری فیصل فرید کی قیادت پر ہمیں پورا یقین ہے اور انشاء اللہ چوہدری فواد حسین کی قیادت میں ہماری تحصیل مزید ترقی کرے گی۔

ملک غلام مصطفی مٹھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند شرپسند لوگ جو 2 کلو گوشت پر سیاست کرتے ہیں وہ بھی آج چوہدری فواد کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں ان کے اپنے قائدین سے تو حلقہ کی حالت بدل نہ سکی، اگر اب چوہدری فواد حسین نے تحصیل پنڈدادنخان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے تو ان کو اس بات کی بے حد تکلیف ہے اور بیک ڈور کا استعمال کر کے وہ پھر تحریک انصاف کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس بات سے ناواقف ہیں کہ تحریک انصاف میں اب ”فصلی بٹیروں” کی کوئی جگہ نہیں ہے جو میگا پروجیکٹس چوہدری فواد نے تحصیل پنڈدادنخان کو دئیے ہیں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ پاسپورٹ آفس کا قیام، ای او بی آئی دفتر کا قیام، للہ تا جہلم ڈوول کیرج وے، نہر کا منصوبہ، تحصیل پنڈدادنخان کے گاؤں میں نئی لنکس روڈ جیسے منصوبے اس سے پہلے کسی نمائندہ نے اس طرح کے پروجیکٹس تحصیل پنڈدادنخان کو نہیں دئیے تو وہ لوگ کس منہ سے اب عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام کے دلوں سے چوہدری فواد کو نکالنا ان ”سیاسی فنکاروں” کے بس کی بات نہیں ہے، انشاءاللہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف تحصیل پنڈدادنخان سے کلین سویپ کرے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button