جہلم شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن فوٹو سیشن تک محدود، تجاوزات کی بھرمار

جہلم: شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن فوٹو سیشن تک محدود اندرون شہر و مضافاتی علاقوں میں تجاوزات کی بھرمار، پیدل چلنے اور ٹریفک کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا۔

تجاوزات مافیا نے پختہ تعمیرات بنانا شروع کر دیں ، تجاوزات کیوجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا، مین بازار کے داخلی راستہ، چوک گنبد والی مسجد،نیابازار، اقبال لائبریری روڈ، قبرستان چوک میں غیر قانونی تجاوزات کی وجہ سے سکول جانے والے طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی میں ایمبولنسسز، فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کا گزرنا بھی محال ہے جس کیوجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے، تجاوزات کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں رکاوٹ آئے روز کسی نہ کسی جھگڑے کا موجب بن رہی ہیں۔

انتظامیہ نے گزشتہ ماہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کے بلند و بانگ دعوے کئے لیکن میونسپل کمیٹی کا شعبہ انکروچمنٹ فوٹو سیشن تک محدود رہا، اندرون شہر کے بازاروں، گلی محلوں، چوک چوراہوں سمیت مضافاتی علاقوں کی سڑکوں، گلی محلوں کو تجاوزات مافیا نے نرغے میں لیکر پختہ تعمیرات شروع کررکھی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button