جہلم کو اسلام آباد اور سیالکوٹ سے ملانے کیلئے طویل موٹروے منصوبے پر کام جاری

جہلم ، سیالکوٹ، کھاریاں ، راولپنڈی موٹروے (M-II) 177 کلو میٹر منصوبے پر کام جاری ،توقع ہے کہ یہ منصوبہ 2023 کے آخر تک مکمل ہو جائے گا، منصوبے پر ٹوٹل لاگت 22 ارب 25 کروڑ 40 لاکھ روپے آئے گی۔

لاہور ، سیالکوٹ موٹر وے،جہلم چکدولت ، منگلا کے قریب سے لنک کرے گی یہ موٹر وے 6 لائن منصوبہ ہے یہ موٹر وے دریائے جہلم پنڈی موڑ پل سے ہوتی ہوئی بذریعہ منگلا راولپنڈی جائے گی منصوبہ لاہور سیالکوٹ کا حصہ ہے ، سمبڑیال کھاریاں 49 کلو میٹر موٹر وے کی فزیبلٹی رپورٹ بھی تیار کی جا چکی ہے۔

آزاد کشمیر سے آنے والے نالوں پر تین پل تعمیر کئے جائیں گے ، آذادکشمیر کے اضلاع اور جہلم کے لوگوں کے لئے راولپنڈی ، اسلام آباد کے سفر میں کئی گھنٹے کم ہو جائیں گے ، اس لنک کے لئے 100 کلو میٹر تک اضافی سڑک تعمیر کرنی پڑے گی۔

منصوبہ ای سی سی سے منظور شدہ ہے اس منصوبے کا افتتاح سابق وزیراعظم عمران خان نے 2 ستمبر 2021 کو کیا تھا بی او ٹی ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے ، این ایچ اے کے ساتھ ایف ڈبلیو او ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے مکمل کیا جا ئے گا۔

پرائیوٹ تعمیراتی کمپنیوں کے پاس 25 سال تک موٹر وے پراجیکٹ کی دیکھ بھال رہے گی اور اس موٹر وے کا نظم و ضبط، ٹول ٹیکس وصول کریں گے۔ 10سال تک ٹول ٹیکس میں 8 فیصد اضافہ کرنے کے مجاز ہوں گے جبکہ11 ویں سال سے ٹول ٹیکس میں 6 فیصد اضافہ کرنے کے مجاز ہوں گے۔

سیالکوٹ، کھاریاں، راولپنڈی موٹروے (M-II) 117 کلو میٹر منصوبہ پر 20پل ، 4 انٹر چینج، 8 فلائی اوور 18 انڈر پاس تعمیر کئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button