القاسم انسٹیٹیوٹ جہلم کا اعزاز، پاور لفٹنگ نیشنل مقابلے میں ماریہ منظور کی پہلی پو زیشن

جہلم: القاسم انسٹیٹیوٹ جہلم کا اعزاز، پاور لفٹنگ نیشنل مقابلے میں بچی نے پہلی پوزیشن لے کر گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ بچے نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے کانسی کا میڈل حاصل کیا۔

صدر اصغر ملک ایڈووکیٹ القاسم انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان اسلام پورہ جہلم نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پاور لفٹنگ نیشنل مقابلے میں القاسم انسٹیٹیوٹ کی بچی ماریہ منظور نے پہلی پوزیشن لے کر گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ بچے ابوبکر نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے کانسی کا میڈل حاصل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیبل ٹینس نیشنل مقابلے میں القاسم انسٹیٹیوٹ کے بچے محمد ولید نے سنگل میچ دوسری پوزیشن حاصل کر کے سلور میڈل حاصل کیا اس کے علاوہ ڈبل میچ میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کر کے سلور میڈل حاصل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیبل ٹینس کے نیشنل مقابلے میں القاسم انسٹیٹیوٹ کی بچی رابیعہ طارق نے سنگل میچ میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے سلور میڈل حاصل کیا اس کے علاوہ ڈبل میچ میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کر کے سلور میڈل حاصل کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button