
جہلم: پی ٹی سی ایل کی کارکردگی ناقص، صارفین نے دلبرداشتہ ہو کر انٹر نیٹ کنکشن منقطع کروانے شروع کر دیئے۔
چار ایم بی کے نام پر کنکشن فراہم کر کے سادہ لوح صارفین کو لوٹا جانے کی اطلاعات موصول جبکہ انٹر نیٹ کی رفتار 1 ایم بی ہے، کارروباری و گھریلو صافین کوماہانہ بل کی مد میں ہزاروں روپے کاٹیکہ لگایا جانے لگا۔
شہری، سماجی کارروباری تنظیموں کے عمائدین کا کہنا ہے کہ ہمارے کارروبار لین دین کا سلسلہ اندرون ملک اور بیرون ممالک میں ہوتا ہے جس کے تحت ہم نے فوری ای میل فراہم کرنی ہوتی ہے مگر پی ٹی سی ایل کی ناقص حکمت عملی کیوجہ سے کارروبار کا بیڑا غرق ہو چکا ہے۔
چار ایم بی کی رفتار حقائق کے برعکس ہے سہانے سپنے دکھا کر صارفین کولوٹا جا رہا ہے۔کارروباری شخصیات کو ناقص انٹر نیٹ کی سہولت کیوجہ سے ماہانہ تاجروں کو ہزاروں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ سلسلہ پچھلے کئی ماہ سے تواتر کے ساتھ جاری ہے جبکہ پی ٹی سی ایل کے افسران کارکردگی کو بہتر بنانے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن ہیں۔
صارفین نے پی ٹی سی ایل کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ اگر محکمہ نے کارکردگی کو بہتر نہ بنایا تو مجبوراً انٹر نیٹ کنکشن منقطع کروا دیں گے اور پرائیویٹ انٹر نیٹ کنکشن حاصل کرکے تیز ترین انٹر نیٹ سے مستفید ہوں گے۔