پنڈدادنخان کے علاقہ تھل کے گاؤں سروبہ میں پینے کے پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا

پنڈدادنخان: علاقہ تھل کے اہم گاؤں سروبہ میں پینے کے پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، محلہ رحمانیہ سمیت سروبہ گاؤں میں پینے کے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم اور مقامی ملازمین کے ہتک آمیز رویہ سے بحران کا سامنا ہے۔

اہلیان سروبہ محلہ رحمانیہ کے درجنوں افراد نے کہا کہ بار بار توجہ کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا، اگر پینے کے پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا اور مقامی وال مینوں کو تبدیل نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

اہلیان سروبہ محلہ رحمانیہ کے درجنوں افراد نے واٹر سپلائی کے تین ماہ کے بل ادا نہ کرنے کی دعائے خیر کرتے ہوئے کہا کہ پینے کے پانی کیلئے ہماری مائیں اور بچیاں دربدر دھکے کھا رہی ہیں۔ ڈی سی جہلم اس پر فوری نوٹس لیں اور ہمارا مسئلہ حل کرایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button