پاک آرمی کے صوبیدار میجر صابر حسین دینہ میں گھر جاتے ہوئے شہید ہو گئے

دینہ: پاک آرمی کے صوبیدار میجر صابر حسین گھر جاتے ہوئے دل کی تکلیف کے باعث شہید ہو گئے، شہید ہو نے والے صابر حسین کو فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے، شہید صوبیدار میجر 33 سال سے پاک فوج میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے نواحی علاقہ گنگال یونین کونسل نگیال کے رہائشی پاک آرمی کے صوبیدار میجر صابر حسین ولد محمد صادق جو کہ گلگت میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔ پوسٹنگ کے باعث چھٹی پر گھر واپس آ رہے تھے کہ دینہ بس سٹاپ پر سوار ہونے کے لیے کھڑے تھے کہ اچانک دل کی تکلیف کے باعث گر پڑے جنہیں فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچایا گیا مگر شدید تکلیف کے باعث وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

شہید ہونے والے صوبیدار میجر عرصہ 33 سال سے پاک فوج میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے شہید صوبیدار میجر صابر حسین نے سوگواران میں ایک بیوہ، 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑیں، شہید کی نماز جنازہ 25 ستمبر بروز اتوار کو ان کے آبائی گاؤں گنگال یونین کونسل نگیال میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button