جہلم میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران تعمیراتی میٹریل کی قیمتیں 25 سے 30 فیصد تک بڑھ گئیں

جہلم: گزشتہ 2ماہ کے دوران تعمیراتی میٹریل کی قیمتیں 25 سے 30 فیصد تک بڑھ گئیں، بھٹوں پر اینٹوں کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا جبکہ سیمنٹ کی بوری 11 سو سے بھی تجاوز کر گئی، محنت کشوں کے چولہے ٹھنڈے ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق سریا، سیمنٹ ، ریت ، بجری ، اینٹوں کے نرخوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کیوجہ سے تعمیراتی کام شدید متاثر ہو چکے ہیں ، شہریوں سمیت دکاندار بھی اس صورتحال سے سخت پریشان ہیں،خریداروں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہر چیز کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

وفاقی حکومت نے عوام سے وعدہ کر رکھا ہے کہ مہنگائی کا خاتمہ پی ڈی ایم کی اولین ترجیح ہے جبکہ جب سے 13 جماعتوں پر مشتمل حکومت برسرِ اقتدار آئی ہے مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نالائق ، نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، حکمران اگر مہنگائی پر قابو نہ پا سکے تو آمدہ انتخابات میں حکمرانوں کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button