صارفین کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے جلالپور شریف میں آئیسکو سب ڈویژن کا قائم کیا جائے۔ شہری حلقے

جلالپورشریف: آئیسکو سرکل چکوال کے ایس ای جلالپور شریف کے صارفین واپڈا کی سہولت کے لئے سب ڈویژن قائم کریں تا کہ صارفین کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

پنڈدادنخان کے تاریخی قصبہ جلالپور شریف کے رہائشیوں نے آئیسکو سرکل چکوال کے سپرنٹنڈنگ انجینئر چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ صارفین کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے جلالپور شریف میں سب ڈویژن کا قیام عمل میں لایا جائے تا کہ جلالپور شریف کے ہزاروں واپڈا صارفین کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

آئیسکو سب ڈویژن کی عدم موجودگی کیوجہ سے صارفین کو کئی کلو میٹر دور جا کر بجلی کے نئے کنکشن ، بلوں کی تصیح سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ یونین کونسل جلالپور شریف، تحصیل پنڈدانخان کا تاریخی قصبہ ہے جہاں پر خواتین کالج، پولیس اسٹیشن، رورل ہیلتھ سینٹر، یونین کونسل سمیت تمام سرکاری دفاتر موجود ہیں۔

صارفین نے آئیسکو سرکل چکوال کے ایس ای سے مطالبہ کیا ہے کہ جلالپور شریف میں سب ڈویژن کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ واپڈا صارفین کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button