پنڈ دادنخان میں 18 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پرآگ لگا کر قتل کر دیا گیا

پنڈدادنخان میں 18 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر آگ لگا کر قتل کردیا گیا، مقتولہ کے والدین کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں گزشتہ روز پرسرار طور پر آگ سے جل کر مرنے والی لڑکی کیس میں آج پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ رقیہ کو غیرت کے نام پر اگ لگا کر بے دردی سے قتل کیا گیا ہے اور قتل کو اتفاقیہ حادثہ بھی بنانے کی کوشش کی گئی۔

پولیس نے مقتولہ کے والد محمد نواز اور والدہ سکینہ بی بی پر مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والدین کے بیانات میں تضاد پر قتل کا شک ہوا، والدین نے قتل کو اتفاقی حادثہ بنانے کی بھی کوشش کی۔ قتل کا مقدمہ تھانہ پنڈدادنخان پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقتولہ کا چہرہ اور سر کے بال آگ سے محفوظ تھے جبکہ جسم مکمل جل چکا تھا، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button