ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس رضا اللہ خان کا پٹرولنگ پوسٹ چک اکا کا دورہ

پٹرولنگ پوسٹ چک اکا کا رضا اللہ خان ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پولیس پٹرولنگ نے فارمل دورہ کیا، رضا اللہ خان نے موسم بہار کی مناسبت سے چیک پوسٹ کے سبزہ زار میں پودا لگایا اور تمام پوسٹ کا دورہ کیا۔

تمام اسلحہ و ریکارڈ کو چیک کیا اور تمام پوسٹ پر تعینات جوانوں سے میٹنگ بھی کی ، تمام جوانوں کے فرداً فرداً مسائل بھی سنے اور موقع پر حل کرنے کی ہدایت جاری کی۔

پوسٹ کی اچھی دیکھ بھال اور ریکارڈ کو مکمل رکھنے پر محرر پوسٹ ہیڈ کانسٹیبل عمران الرشید کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کی سفارش کی ، اور پوسٹ پر تمام ضلع کے پوسٹ انچارج کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں رواں ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

تمام ڈیوٹی افسران کو خصوصی ہدایت کی کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے اور اس فرض کو پورا کرنے میں کسی غفلت لاپرواہی کو کبھی برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ہر صورت میں عوام الناس کی حفاظت کو مد نظر رکھا جائے۔

نیز پوسٹ انچارج کو بہتر کارکردگی کی ہدایات بھی جاری کی گئی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button