ضلع جہلم میں ڈینگی کے 8 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیرصدارت ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات نے ہفتہ وار اجلاس میں ڈینگی کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی کے 8 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 7 صحت یابی کے بعد ڈسچارج ہو چکے ہیں جبکہ ایک ڈینگی کا مریض ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں داخل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی سرویلنس کے دوران  85 آوٹ ڈور مقامات اور 20 ان ڈور مقامات سے ڈینگی لارواہ برآمد ہوا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا ستمبر ڈینگی لاروا کی افزائش کا مہینہ ہے لہذا تمام محکمے پوری طرح الرٹ رہیں اور ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے اپنے ٹارگٹس کو بخوبی پورا کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے ڈینگی تدارک کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ کوریج کو سوفیصد یقینی بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اپنے گھروں اور گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، احتیاطی تدابیر کو لازمی اپنائیں تاکہ اس خطرناک بیماری سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سرویلینس ٹیمیں مسجدوں، قبرستان و دیگر مقامات کی سرویلنس بھرپور انداز میں جاری رکھیں تاکہ کسی بھی مقام پر ممکنہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button