حکومت مکمل ہوش کھو بیٹھی ہے، کال سے پہلے شہر قلعہ بنا دیا۔ چوہدری فواد حسین

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے کہا کہ حکومت مکمل ہوش کھو بیٹھی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدرفوادحسین چوہدری نے لکھا ہے کہ حکومت مکمل ہوش کھو بیٹھی ہے، ابھی تو تحریک انصاف نے اسلام آباد بند کرنے کی کوئی کال ہی نہیں دی اور ابھی سے پورا شہر قلعہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران اتنے خوفزدہ اور نالائق لوگ شاید ہی اسلام آباد میں پہلے دیکھے ہوں۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کرا لو اور لوگوں کے فیصلے کے بعد سب کو سمجھ آجائے گی اور جو عوام فیصلہ کرے گی اس پر عملدرآمد ہونا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button