اولیاء اللہ کی نسبت اور سنگت کو دلجمعی سے اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔ چوہدری اشفاق احمد

جہلم کے علاقہ نوگراں کے رہائشی سابق جنرل کونسلر چوہدری اشفاق احمد نے عرس مبارک میاں شاہ محمد دریائی کی تقریب کے اختتام پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم کی محبت اور توجہ کے حصول کیلئے طالبان حرص و حوس اور بندگان دْنیا کی صحبت کو ترک کرنا اور اولیاء اللہ کی نسبت اور سنگت کو دِلجمعی سے اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔ اسی لیے اللہ کریم کا احسان ہے کہ ہمیں کسی چیز کی کمی نہیں ، دْعا ہے اللہ کریم سب کو اِسی پر استقامت عطاء فرمائے۔

اس موقع پرچوہدری عباس احمد، چوہدری اشفاق احمد سابق جنرل کونسلر، چوہدری شہزاد احمد جانی، چوہدری اشتیاق احمد، چوہدری اخلاق احمد موجود تھے ، عرس مبارک کی انتظامیہ میں چوہدری عثمان، چوہدری جبار احمد، چوہدری مناظر مولوی اور راجہ مسعود سمیت دیگر افراد بھی شامل تھے۔

عرس مبارک کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور ہدیہ نعت حافظ قاری وقار سیفی، اصغر علی سیفی، احمد ظفر سیفی سمیت مقامی نعت خوان حضرات نے پیش کیا جبکہ ختم شریف کے لیے دعا حافظ مفتی محمد ادریس نقشبندی نے کی۔

عرس پاک کی محفل میں راجہ ظفر وگھ، سید غفار حسین شاہ، سید ذولفقار حسین شاہ، صوفی طاہر جلال پور شریف، چوہدری تنویر، دانیال مصطفیٰ قریشی، چاندسفیان قریشی، محمد عبداللہ بن عارف، راجہ منیر حسین سابقہ پنجاب پولیس،ماسٹر چوہدری شوکت، چوہدری کامران پینٹر، غلام فرید، راجہ طارق، راجہ عتیق ٹیلرماسٹر، چوہدری محمد عرفان، غلام ربانی سمیت کثیر افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button