حجاب عورت کے تحفظ عزت و احترام اور وقار کا ضامن ہے۔ سید عطاء اللہ شاہ بخاری

جہلم: ممتاز عالم دین سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے عورت کو سب سے پہلے عزت دی، مسلمان خواتین کی پہچان کے لئے جو نشانی دی گئی ، اسلام میں اسے حجاب کہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان عورت اپنے آپ کو شرعی پردے کا پابند بنائے ، لیکن بھارت میں خواتین کو حجاب پہننے سے روکنا بھارتی آئین کے بھی خلاف ہے۔

سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ معاشرے میں حیاء و حجاب کے فروغ کے بغیر خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کی بیخ کنی ناممکن ہے، حجاب عورت کے تحفظ عزت و احترام اور وقار کا ضامن ہے ، حجاب کے بغیر معاشرے میں بے حیائی فروغ پاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حجاب امت مسلمہ کی خواتین کے لئے خوبصورت تحفہ ہے۔ اس موقع پر سید خلیل حسین کاظمی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button