
جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری فراز حسین چوہدری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے خطر ہ ہے، 50 چوروں کے ٹولے نے نیب ترامیم کی آڑ میں 1400 ارب ہڑپ کر لئے، نواز شریف مودی کا دوست ،مولانا فضل الرحمان کے والد نے پاکستان کو تسلیم کرنے سے انکارکیا تھا ، مفتی محمود ، صمد اچکزئی اور شریفوں کے بڑوں نے ہمیشہ ملک میں عدم استحکام پیدا کیا۔
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے قوم کے بچوں کا مستقبل تاریک کر دیا ہے۔ 50 چوروں کے ٹولے نے نیب ترامیم کی آڑ میں قوم سے لوٹے ہوئے 1400 ارب ہڑپ کرلئے ہیں یہی ان کے آنے کا مقصد تھا۔
انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی اثاثوں کے لئے کہا تھا کہ ہم گھاس کھالیں گے ایٹم بم بنائیں گے ان بھکاریوں نے لوٹ مارکر کے اپنی جائیدادوں کو بڑا کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب کر دیا ہے۔ قوم عمران خان کے ساتھ جہاد میں شریک ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان احتجاج کی کال دیں قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آئے گی ۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔