جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان منشیات اور پتنگوں سمیت گرفتار

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 ملزمان منشیات اور پتنگوں سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ باز ملزم عقیل آصف ولد نعیم آصف ساکن محلہ چشتیاں جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پتنگیں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ناصر رضا ولد کوثر حسین ساکن محلہ اسلام گنج کیھوڑہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1340 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 950 روپے برآمد اور محمد اعجاز ولد غلام حسین ساکن محلہ مغل آباد پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1360 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 1050 روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button