
جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے کہا کہ مشروبات چاکلیٹس فاسٹ فورڈ ز کیلشیم کی کمی کا سبب بنتے ہیں اگر ان اشیاء کا کم سے کم استعمال کیا جائے تو ہڈیوں کی بیماریوں سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے انسانی جسم میں 99 فیصد کیلشیم ہڈیوں میں پایا جاتا ہے اور صرف ایک فیصد انسانی جسم میں کیلشیم ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کل بچے دودھ اور کیلشیم ملے مشروبات کی بجائے گیس آمیز میٹھے مشروبات کو ترجہی دیتے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ کھیل اور ورزش کی بجائے اپنا زیادہ وقت ویڈیو گیمز، ٹیلی ویژن ،کمپیوٹر اور موبائیل فونز میں ضائع کررہے ہیں جو کہ کیلشیم کی کمی کا باعث بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دودھ خالی پیٹ استعمال کرنے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اس لئے بچوں بڑوں کو روزانہ کی بنیاد پر دودھ استعمال کرنا چاہیئے اگر شروع سے ہی دودھ یا دودھ سے بنی اشیاء استعمال کروائی جائیں تو پوری زندگی ہڈیوں کو ٹوٹنے سے بچایا جا سکتا ہے۔