پی ٹی آئی اقلیت ونگ کے زیراہتمام ضلع کونسل ہال میں مستحق افراد میں امدادی چیک کی تقسیم مکمل

جہلم: اقلیت سے تعلق رکھنے والے مستحق افراد میں چیک کی تقسیم، مستحق افراد نے چیک وصول کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف اقلیت ونگ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں مستحق افراد میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی چیف کوآرڈینیٹر چوہدری فراز حسین اور پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی ونگ شنیلہ روت ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے مستحق افراد میں چیک تقسیم کیے، ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں سے سے تعلق رکھنے والے اقلیتی افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مستحق افراد نے وزیراعظم پاکستان ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، چیف کوآرڈینٹر فراز حسین چوہدری کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button