Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ضلع جہلم میں سموسے، پکوڑے اور نان ٹکی کی فروخت پر پابندی عائد

جہلم: ضلع بھر میں قائم سکولوں کی کینٹینوں پر تلی ہوئی اور کھلی اشیاء فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

سکولوں کی کینٹینوں میں سموسے، پکوڑے اور نان فروخت نہیں کیے جا سکیں گے، سکولوں میں صرف فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ اشیاء ہی فروخت کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ چولہا جلانے پر بھی سخت پابندی عائد ہوگی، قوانین کی خلاف ورزی پر کینٹین انتظامیہ کو بھاری جرمانہ یا کینٹین کو سیل کر دیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام سکولوں کے سربراہان کو ہدایات موصول ہو گئیں ہیں، سی ای او ایجوکیشن اس پر عملدرآمد کروانے کے مجاز ہونگے۔ احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکول سربراہان کو بھی انکوائری میں شامل کیا جاسکے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button