
جہلم: ضلع بھر میں محکمہ زراعت کی مبینہ سرپرستی میں2 نمبر بیجوں اور زرعی ادویات کی فروخت کسان کنگال دکاندار مالا مال ہونے لگے، محکمہ زراعت کی جانب سے مناسب رہنمائی نہ ہونے سے فصلیں تباہ ہونے لگیں، فیلڈ افسران و ماتحت عملہ دفتروں میں وقت گزارنے میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں محکمہ زراعت کی مبینہ سرپرستی میں2 نمبر بیج، کھاد ،زرعی ادویات کی کھلے عام فروخت جاری کسان کنگال ہونے لگے جبکہ دکاندارطبقہ مالا مال ہونے لگا۔ محکمہ زراعت کے افسران و فیلڈ سٹاف کسانوں کو مناسب رہنمائی دینے کی بجائے دفتروں میں وقت گزارنے لگے جس کی وجہ سے کسانوں کی فصلیں تباہ اور کسان مالی مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں۔
کسانوں نے محکمہ زراعت کی مبینہ سرپرستی میں 2 نمبر بیج ، کھادیں اور زرعی ادویات کی فروخت اور فیلڈ کی بجائے دفتروں تک محدود ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔