جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف ایکشن، 8 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف ایکشن، 8 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم محمد افسر ولد پائندہ خان ساکن دولت پور پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے رائفل 7MM برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش بابر سعید ولد عبدالرزاق ساکن محلہ چوہان آباد دینہ اور عدیل حنیف ولد محمد حنیف ساکن اسلام پورہ دینہ کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے کل 1250 گرام چرس اور مجموعی طور پر رقم وٹک مبلغ 2700 روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خرم شہزاد ولد صفدر حسین ساکن چکوہا دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 310 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 1100 روپے برآمد، بلال حسین ولد وحید پرویز ساکن ڈھوک چوہدریاں سوہاوہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 160 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 700 روپے برآمد اور عبدالرحیم ولد عبدالکریم ساکن محلہ خلیل آباد دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 پتنگ باز ملزمان محمد فیضان ولد محمد عمران ساکن باغ محلہ جہلم اور حماد علی ولد سعید احمد ساکن دربار بابا کرم شاہ جہلم کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے پتنگیں معہ ڈور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button